ابنا: پريس ٹي وي کے مطابق آل خليفہ حکومت کے کارندوں نے بني جمرہ اور کرباباد نامي علاقوں ميں بحريني مظاہرين پر فائرنگ کي اور ان پر آنسوگيس کے گولے داغے۔ دوسري جانب بحريني شہريوں نے بعض ديگر علاقوں منجملہ سترہ، الديہ اور السماہيج ميں بھي مظاہرے کئے اور آل خليفہ حکومت کي پاليسيوں کے خلاف نعرے لگاکر شاہي حکومت کي برطرفي کا اپنا مطالبہ پھر دوہرايا۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ پاليسيوں اور تشدد آميز اقدامات کے باوجود وہ اپنے مطالبے پورے ہونے تک پرامن تحريک جاري رکھيں گے۔ اس درميان بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت جمعيت وفاق ملي کے سکريٹري جنرل نے کہا ہے کہ بحريني عوام کي پرامن تحريک جاري رہے گي۔ واضح رہے کہ بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے شاہي حکومت کے خلاف پرامن تحريک جاري ہے جبکہ دوسري طرف بحريني حکومت نے سعودي عرب امريکا اور برطانيہ کي پشت پناہي سے بحريني عوام کي تحريک کو کچلنے کي ہر ممکن کوشش کي ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512454
بحرین میں آل خلیفہ کی حکومت کے کارندوں نے اس ملک کے پرامن مظاہرین پر وحشیانہ طریقے سے حملے کئے ہیں۔